مہمند، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،دو افراد زخمی ،ہسپتال منتقل ، ملزم گرفتار

بدھ 13 مارچ 2019 23:04

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) مہمند کے علاقے آٹو خیل حلیمزئی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی آٹو خیل میں بدھ کے روز ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 2 افراد نسیم ولد شیر رحمن اور الیاس خان ولد کتاب خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی اور بعد میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کے الزام میں دواگیر ولد گل محمد نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں