مہمند ، الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ضلع مہمند کے 12 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم

پیر 18 مارچ 2019 21:56

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مہمند، الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ضلع مہمند کے 12 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم۔ الخدمت فائونڈیشن نے مشکل وقت میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ غازی بیگ میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ امیر محمد سعید خان تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میں پیر کے روز مرکز اسلامی شانی خیل میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران ضلع مہمند کے مختلف علاقوں کے 12 معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر حاجی فضل رازق، جماعت اسلامی مہمند کے نائب امیر محمد سعید خان، جنرل سیکرٹری خلیل الرحمن، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع مہمند انورسید باچا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے جماعت اسلامی PK-103 صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار حاجی فضل رازق اور نائب امیر جے آئی محمد سعید خان نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے مشکل وقت میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

ملک میں سیلاب ، معاشی بدحالی اور تمام قدرتی حالات میں عوام کی مدد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حلیمزئی غازی بیگ میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک بڑا ہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جس میں عام لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ اس کے علاوہ ضلع مہمند کے سینکڑوں مساجد میں سولر سسٹم نصب کرنے، کئی علاقوں میں پانی کی دستیابی اور تعلیم کے شعبے میں بھی بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے آئندہ کیلئے معذور افراد کو ویل چیئر دینے کے ساتھ ساتھ وظائف کا بھی اہتمام کیا ہے۔ اس پروگرام سے بہت سے خاندان مستفید ہونگے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں