دہشت گرد کون " کی موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

پیر 1 اپریل 2019 21:54

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) مہمند،" دہشت گرد کون " کی موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی۔پختون قوم بالخصوص مہمند قوم کی تاریخ سے بھری ہوئی کتاب ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب میں " دہشت گرد کون " کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے خالق ملک سلیم سردار ، ملک حاجی زیارت گل، پی ٹی آئی کے رہنماء ملک سلیم خان مہمند و دیگر مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں سوشل میڈیاء کی اہمیت سے انگار نہیں کیا جاسکتا مگر اس قسم کتابیں لکھنے سے پختون قوم بالخصوص مہمند قوم کی تاریخ محفوظ ہو رہی ہے۔ پختون قوم اجتماعی طور پر پرامن لوگ ہیں اور دہشت گردی سے ہر گز کوئی واسطہ نہیں ہے۔ مگر بعض لوگوں نے ان پر دہشت گردی کا لیبل لگایا ہے۔ یہ کتاب زندگی کے مختلف حالات و واقعات سے بھرا ہوا خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنا زندہ قوم کی نشانی ہے۔ مصنف ملک سلیم سردار سات کتابوں کا مصنف ہے۔ انہیں مہمند قوم کی طرف سے اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء اور صحافیوں میں مفت کتابیں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں