ًمہمند، ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میںسکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد

بدھ 17 اپریل 2019 21:33

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) مہمند، ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میںسکول داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد۔ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ معاشرے میں ایک بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ترقی کے مترادف ہے۔ اپریل 2019 میں این سی ایچ ڈی کی جانب سے ضلع مہمند میں مزید 10 سکول کھولے جائینگے۔ تقریب کے بعد سکول داخلہ آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی کے ہائیر سیکنڈری سکول میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی جانب سے سکول داخلہ مہم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ ، والدین اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سکول طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر ، نعت اور خاکے پیش کئے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مہمند جیدی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ریحان شاہ، اے ڈی ای اوفضل دایان بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ اور معاشرے میں ایک بچے کو تعلیم دینا ترقی کے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی کی جانب سے ضلع مہمند میں درجنوں تعلیمی ادارے کام کر رہی ہے۔ اور اپریل 2019 ء میں مزید 10 نئے سکول کھولے جائینگے۔ مذکورہ سکولز اُن علاقوں میں کھولے جائیں گے جہاں پر تعلیمی اداروں کی کمی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ دلوا کر اُن کا حق پورا کریں۔ اساتذہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر گائوں اور محلے میں" ہر بچہ سکول میں" آگاہی مہم چلائینگے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے سکول داخلہ آگاہی مہم کے حوالے سے واک کیا۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں