مہمند، جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کے انتخابات مکمل

مولانا محمد عارف حقامی امیر جبکہ مولانا عبدالغفار صافی جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 4 مئی 2019 21:31

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2019ء) مہمند، جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کے انتخابات مکمل۔ مولانا محمد عارف حقامی امیر جبکہ مولانا عبدالغفار صافی جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع مہمند جامعہ مسجد یکہ غنڈ میں جمعیت علمائے اسلام ف ضلع مہمند کے انتخابات قبائلی اضلاع کے ناظم ِ انتخابات الحاج شمس الدین آفریدی کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔

جس میں 240 عمومی ممبران نے ووٹ ڈالے ۔

(جاری ہے)

جس میں مولانا محمد عارف حقانی نے 119 جبکہ جنرل سیکرٹری عبدالغفار صافی نے 96 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ دونوں عہدیداروں کو آئندہ پانچ سال کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ باقی کابینہ باہمی مشاورت سے تشکیل دی جائیگی۔ اس موقع پر نو منتخب امیر جے یو آئی ضلع مہمند مولانا محمد عارف حقانی نے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اُن پر اعتماد کر کے امیر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اُن کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائونگا اور جے یو آئی کا منشور گھر گھر تک پہنچا کر پارٹی کو ضلع بھر میں مزید فعال بنائونگا۔ اور پارٹی کارکنان کو مایوس نہیں کرونگا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں