مہمند،د کی تحصیل امبارمیں قیمتی پتھر نیپرائیٹ کان پر خون ریز تصادم کا خطرہ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 22:47

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) مہمند کی تحصیل امبارمیں قیمتی پتھر نیپرائیٹ کان پر خون ریز تصادم کا خطرہ۔ دس سالہ قومی معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔ تاہم باجوڑ منتخب ایم پی اے سراج خان زبردستی کان سے مال لے جارہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو بھی بار بار شکایت کی تا ہم کوئی ایکشن نہیں لیتا ہے۔ خون خرابے کی تمام تر ذمہ داری ایم پی اے پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار اآدم کور سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشران ملک عزت خان و دیگر نے باجوڑ سے منتخب ایم پی اے سراج خان پر الزام لگایا ہے کہ آدم کور قوم نے امبار سور تنگی پہاڑ میں سرپٹین اورسافٹ سٹون کے لیز کا دس سالہ معاہدہ کیا گیا تھا۔ تا ہم ایم پی اے نے بغیر پوچھے قیمتی پتھر نیپرائیٹ کا 800 ایکڑ لیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اب معاہدہ ختم ہوا ہے۔ لیکن زور زبردستی اور اثر و رسوخ پر کان سے مال لے جاتے ہیں۔ چند مفاد پرست لوگوں کو بھتہ کی شکل میں کچھ دیتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی نوٹس میں بار بار لایا اور شکایت کی تاہم ان سے بھی کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔ مشران نے کہا کہ قوم کان سے مال نہ لے جانے کیلئے بار بار کہتا ہے لیکن وہ طاقت اور دولت کے نشے میں ہے اور قوم کی باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ کان سے مزید مال لے جانے کی کسی قسم کی اجازت نہیں دینگے۔ اگر کسی قسم کا خون خرابہ یا تصادم ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ایم پی اے سراج پر ہوگی۔ اور آدم کور قوم ذمہ داری سے مستثنیٰ ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ، گور نر کے پی کے، وزیر معدنیات، کور کمانڈر پشاور، کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسئلے کا فوری نوٹس لیکر ہمیں انصاف دلائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں