مہمند، غنم شاہ موسیٰ خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) مہمند، پاک افغان سرحدی دیہات غنم شاہ موسیٰ خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ علاقے کے لوگوں نے صحت، تعلیم اور دیگر مسائل کے انبار لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی غنم شاہ موسیٰ خیل پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام ، تحصیلدار بائیزئی ذاہد کمال، نائب تحصیلدار خویزئی تحسین اللہ اور دوسرے محکموں کے سربراہان اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے غنم شاہ موسیٰ خیل علاقے کے بنیادی مسائل صحت، تعلیم ، پینے کے پانی اور دیگر اہم مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ انتامیہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائینگے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں