تحصیل یکہ غنڈ میں ضلعی انتظامیہ کیخلاف اے این پی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:30

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) تحصیل یکہ غنڈ میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ایم پی اے نثار مہمند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے یکہ غنڈ بازار میں پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیا۔ مظاہرے کے دوران شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔

(جاری ہے)

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نثار خان مہمند نے ضلعی انتظامیہ کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے کے احکامات پر چل رہی ہے۔

اور اپوزیشن ایم پی اے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ بحیثیت ایم پی اے جو میرے آئینی اور قانونی اختیارات اور اس حلقے کے تمام ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز پر میرا بھی حق ہے۔ اور ان حقوق کو حاصل کرنے کیلئے میں ہر فورم پر قانونی جنگ لڑ رہا ہوں۔ اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا۔ میں اپنے کارکنان سمیت جیل جانے کیلئے تیار ہیں۔ لیکن اپنے حلقے کے عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کرونگا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں