ضلع مہمند میں کورونا وائرس کی مزید دو کیس سامنے آگئے، جاں بحق سمیت تعداد تین ہوگئی

جمعہ 17 اپریل 2020 22:31

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) ضلع مہمند میں کورونا وائرس کی مزید دو کیس سامنے آگئے،کورونا وائرس سے جاں بحق سمیت متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئے تفصیلات کیمطابق عالمی وباء کورونا وائرس ضلع مہمند میں داخل ہوگئے جن سے گزشتہ روز تحصیل حلیم زئی میاں منڈی خواجہ وس کے رہائشی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے متاثرہ خاندانوں کو قرنطینہ قرار دیا اور متاثرہ جاں بحق شخص سے مل جل کر رہنے والے آٹھ افراد کے نمونے ٹسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن کے بعد متاثرہ خاندان کے دو افراد کے ٹسٹ مثبت آگئے ہیں جن میں متوفی کے 80 سالہ بیوی اور 38 سالہ بیٹا خیر اللہ شامل ہیں جس کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں اور میاں منڈی کو مکمل طور پر لاک ڈائون کیا ہے اور متاثرہ خاندان سے ملحقہ علاقے کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور متوفی کے جنازہ میں شریک افراد کو مکمل قرنطینہ میں رہنے کی احکامات جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں