مہمند، ریسکیو1122 کے جانب سے بازاروں،مساجدومدارس، اجتماعی مقامات پر کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی سپرے کا سلسلہ جاری

منگل 19 مئی 2020 19:23

مہمند۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے جانب سے روزانہ کے بنیادوں پر کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی سپرے کا سلسلہ گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہے جس میں ضلع بھر کے مختلف بازار، مساجد اور دوسرے عوامی اجتماعی مقامات پر سپرے کیا گیا۔ گزشتہ روز مہمند پریس کلب میں بھی حفاظتی سپرے کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مہمند 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حفاظتی سپرے کا مقصد عالمی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر کیا جارہا ہے جبکہ سپرے میں شامل اجزاء طبی اصولوں کے عین مطابق ہیں جو کہ وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ مچھر اور دوسری موذی حشرات سے بھی نمٹے میں فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریسکیو ایمرجنسی ٹیم کی خدمات سے 24 گھنٹے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، اس سلسلے میں 0331.8183954 نمبر پر ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں