ضلع مہمند ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ تمام ضم شدہ اضلاع میں پہلا اور صوبے میں چھوتا کورٹ ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

ہفتہ 8 اگست 2020 17:31

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) ضلع مہمند ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ تمام ضم شدہ اضلاع میں پہلا اور صوبے میں چھوتا کورٹ ہے۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مھمند میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیاجو کہ تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلا اور صوبے میں چھوتا کورٹ ہے اس سلسلے میں غلنئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے چیف جسٹس پشاور ھائی کورٹ وقار احمد سیٹھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو انصاف دلانا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے اور Child protection act 2017 کے تحت ہر ضلع میں بچوں کے تحفظ کیلئے ایک ایک عدالت کا قیام ضروری ہے اور اب تک صوبہ میں بشمول ضلع مھمند چار عدالتیں قائم ہوچکی ہیں اور بہت جلد ہر ضلع میں اس نوعیت کی عدالتیں قائم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ولی محمد کو اس نئے قائم شدہ عدالت کا اضافی چارج دیا گیااس عدالت میں پہلے ہی روز تین کیس درج ہوئے اور ایک کیس سرکاربنام کریم اللہ میں تین گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے،یہ عدالت زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندر اندر کیس نمٹائیں گی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد امین کنڈی، ڈی سی مہمند افتخار عالم،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج درجہ اول ولی محمد،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج درجہ دوئم محب جان،جوڈیشنل مجسٹریٹ ضیاء الحسن،سپرنٹنڈنٹ سیشن جج محمد طیب، ڈی ایچ او محمدحیات خان آفریدی ایجوکیشن افیسر جدی خان ایم ایس ثمین اللہ،مہمند بار ایسوسی ایشن کے صدر گل رحمان،مہمند بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رضا خان ،ڈسٹرکٹ اے ڈی سی، ایکسین سی این ڈبلیو، ڈی ایف او، ڈی ای او، ڈی اے او، اے پی پی حسن خان، اور صدر مھمند پریس کلب گل محمد نے شرکت کی. اس موقع پر سینئر سول جج اور دوسرے ججان صاحبان نے نقاب کشائی کی،تقریب میں وکلا صحافی اور مقامی لوگ بھی موجودتھے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں