مہمند، ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا افتتاح

ہفتہ 8 اگست 2020 18:08

مہمند ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا جو کہ تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلی اور صوبے میں چوتھی کورٹ ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورٹ غلنئی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب وقار احمد سیٹھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو انصاف دلانا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر ضلع میں بچوں کے تحفظ کے لئے ایک ایک عدالت کا قیام ضروری ہے، اب تک صوبہ خیبرپختونخواہ بشمول ضلع مہمندمیں چار عدالتیں قائم ہوچکی ہیں اور بہت جلد ہر ضلع میں اس نوعیت کی عدالتیں قائم کی جائینگی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈسیشن جج ولی محمد کو اس نئے قائم شدہ عدالت کا اضافی چارج دیا گیا۔

اس عدالت میں پہلے ہی روز تین کیس درج ہوئے۔ اس موقع پرسیشن جج ولی محمد کا کہنا تھاکہ یہ عدالت ذیادہ سے ذیادہ تین ماہ کے اندر اندر کیس نمٹائیں گی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد امین کنڈی، ڈی سی مہمند افتخار عالم،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج درجہ اول ولی محمد،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج درجہ دوئم محب جان،جوڈیشنل مجسٹریٹ ضیاء الحسن،سپرنٹنڈنٹ سیشن جج محمد طیب، ڈی ایچ او حیات خان آفریدی ایم ایس ثمین اللہ،مہمند بار ایسوسی ایشن کے صدر گل رحمان،مہمند بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رضا خان،ڈسٹرکٹ اے ڈی سی، ایکسین سی این ڈبلیو، ڈی ایف او، ڈی ای او، ڈی اے او، اے پی پی حسن خان، اور صدر مہمند پریس کلب گل محمد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں