مہمند، یکہ غنڈ اے سی آفس میںکھلی کچہری کاانعقاد

منگل 22 ستمبر 2020 18:20

مہمند۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ اے سی آفس میںعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو گھر کی دہلیز پر فوری حل کیلئے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔کچہری کا انعقاد ڈی سی مہمند افتخار عالم کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف السلام کی سربراہی میں ہوا۔جس میں اے سی لوئر قیصر خان،سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری میں محکمہ مواصلات، زراعت،صحت، بجلی اور ایریگیشن کے محکموں کی کارکردگی پر عوامی شکایات سامنے آئیں۔اس کے علاوہ یکہ غنڈ غلنئی روڈ کی حالت زار بیان کی گئی جو کہ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔جن سے عوام اور مریضوں کو امدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوڈشیڈنگ اور صحت کی سہولیات کے فقدان کابیان کیا گیا۔

ورسک لیفٹ کینال کی ناگفتہ بہ حالت کا ذکر کرتے ہوئے کسانوں نے محکمہ آبپاشی کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی بھی شکایت کی۔اسکے علاوہ تعلیم اورزراعت بھی کھلی کچہری میں زیر بحث رہا۔شرکاء نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کیلئے ڈومیسائل پر بھرتی کی شرط کو ختم کیا جائے اور تمام نوکریاں شناختی کارڈ کی بنیاد پر کی جائیں۔اے ڈی سی نے موقع پر تمام محکموں کو عوامی شکایات کے فوری حل کی ہدایات جاری کردی اور کہا کہ قبائلی عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں