مہمند سیاسی اتحاد کا اجلاس، سیاسی اتحاد کی کارکردگی،موجودہ مسائل اورمستقبل کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت

نیب کی جانب سے تمام سیاسی قائدین کی بے جا طلبی اور گرفتاری کی مذمت

منگل 29 ستمبر 2020 22:26

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) مہمند سیاسی اتحاد کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سیاسی اتحاد کی کارکردگی،موجودہ مسائل اورمستقبل کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پیش کی گئی جس میں نیب کی جانب سے تمام سیاسی قائدین کی بے جا طلبی اور گرفتاری کی مذمت کی گئی ۔ اسکے علاوہ وزیراعظم کے 4دوروں پر تنقید سخت ہوئی کیونکہ وزیر اعظم کے دورے مکمل طور پر ناکام رہے اس میں ضلع مہمند کیلئے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ مہمند میں غیر مقامی افراد کی کی بھرتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسکے ساتھ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر نئے کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر فاروق افضل کو صدر اور ملک جہانزیب خان کو جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا۔کابینہ میں شامل دوسرے ارکان میں سینئر نائب صدر عظمت خان پی ایم ایل (ق)،نائب صدرحاجی بہرام خان پی ایم ایل (ن) اورملک خاندان جماعت اسلامی،ڈپٹی جنرل سیکٹری ارشد بختیارپی پی پی،ملک فضل ہادی پی پی پی فنانس سیکٹری،مولانا عبدالغفار صافی آفس سیکٹری جبکہ ساوید خان کو انفارمیشن سیکٹری منتخب کیا گیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں