تھانہ غلنئی پولیس کی کارروائی ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 28 اپریل 2022 00:09

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) تھانہ غلنئی پولیس نے منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، منشیات سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سی4000 گرام افیوم برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس افسر مردان یاسین فاروق کے ویڑن کے مطابق ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ خان کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔

اس دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او غلنء اسرار خان، اے ایس آئی شوکت خان اور ہمراہ پولیس جوانوں نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ غلنء کی حدود میں مخبر کی اطلاع پر دوران ناکہ بندی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ملزم میر حیدر ولد عبدلقدوس سکنہ شبقدر مردانہ ضلع چارسدہ سے 4000 گرام افیوم برامد کی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ غلنئی منتقل کردیاگیا۔ڈی پی او مہمند کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔ منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کو یقینی بنائی جائیگی۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے عوام سے اپیل کی کہ معاشرے کو منشیات جیسے لعنت سے بچانے کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں