مہمند ، ایس پی انوسٹی گیشن کا تھانہ غلنئی کا دورہ ،کرائم سین یونٹ کا ازسرنو افتتاح کیا

تھانہ سٹاف عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائے، روخانزیب خان

جمعہ 3 جون 2022 20:15

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2022ء) ضلع مہمند کے ایس پی انوسٹی گیشن مہمند روخانزیب خان نے تھانہ غلنئی کا دورہ کیا اور کرائم سین یونٹ کا ازسرنو افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان نے تھانہ غلنئی کا اچانک دورہ کیا۔ اور کرائم سین یونٹ کا ازسر نو افتتاح کیا۔

اس دورے میں ایس ایچ او غلنء اسرار خان اور انوسٹیگیشن انچارج مراد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

بعد میں ریکارڈ کی درستگی کے پیش نظرایس پی انوسٹیگیشن مہمند نے تھانہ غلنئی کی تمام رجسٹرات کی جانج پڑتال کی۔ تھانہ سٹاف کو عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ایس پی انوسٹیگیشن مہمند نے تھانہ بلڈنگ، حوالات، پولیس موبائل اور سیکورٹی کو چیک کیا اور الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا۔ اس دوران ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان نے پہلی مرتبہ مہمند پولیس کرائم سین یونٹ کا افتتاح کیا۔ کرائم سین سٹاف کو انوسٹیگیشن کٹ اور فنگر پرنٹ اشیاء حوالہ کرکے ان کا پریکٹیکل ٹیسٹ لیا۔ کرائم سین سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں