مہمند میں پہلی بار عوام کی سہولت کیلئے ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا گیاہے،محمد عمران

موٹر وہیکل ایگزامنر گاڑیوں کی فٹنس معیار کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کریگا ،غیر معیاری ،خراب گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر

بدھ 22 جون 2022 20:56

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر مہمند محمد عمران نے کہاہے کہ ضلع مہمند میں پہلی بار عوام کی سہولت کیلئے ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کردیا گیاہے،موٹر وہیکل ایگزامنر گاڑیوں کی فٹنس معیار کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کریگا ،غیر معیاری ،خراب گاڑیوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کی خاطر اب مقامی لوگ پشاور اور چارسدہ جانے کی بجائے مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں قائم ڈرائیونگ لائسنس سنٹر سے باآسانی اپنا پانچ سالہ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ضلع مہمند میں موٹر وہیکل ایگزامنر بھی تعینات کیا گیا ہے جو گاڑیوں کی فٹنس معیار کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا جبکہ غیر معیاری اور خراب گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین سے متعارف کرنے کیلئے مختلف مقامات پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس میں عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جاننے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ڈرائیور حضرات جن کی عمر 21 سال ہے وہ جلد از جلد یہاں اکر اپنا لائسنس حاصل کریں اور ایک فرض شناس اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں