مہمند ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مون سون بارشوں میں ریسکیو نے مربوط حکمت عملی کے تحت متاثرین کو مختلف قسم کی مفت سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کیں،عوام کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کو کال کریں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی

پیر 1 اگست 2022 19:36

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) مہمند ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 522حادثات میں بروقت رسپانس دیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں ضلع مہمند کے ریسکیو 1122نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت متاثرین کو مختلف قسم کی مفت سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کیں،عوام کو چاہیے کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122کو کال کریں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول روم انچارج نے ماہ جولائی کی مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کو پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 522 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2726کالز موصول ہوئی جن میں 1359غیر ضروری کالز اور 217 معلوماتی کالز اور 522 ایمرجنسی کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122نے 448میڈیکل، 28روڈ ٹریفک حادثات ،4آگ لگنے،1ڈوبنے کی واقعات،7ڈیزاسٹر،1بلڈنگ گرنے،4لڑائی جھگڑنے کا واقعہ اور 29 مختلف قسم کے ریکوری واقعات شامل ہیں۔

ریسکیو 1122مہمند نے 132ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 29ضلع کے اندر اور 103 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔ ریسکیو 1122ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی کیلئے ٹریننگز بھی منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کا عوام کے نام جاری پیغام میں بتایا گیا کہ انشااللہ ریسکیو1122نے جس طرح حالیہ بارشوں میں عوام الناس کی حدمت کی یہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات گھر کی دہلیز پر فوری اور فراہمی یقینی بنائیں گے،عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122کا ساتھ دیں اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں