باجوڑ، مہمند اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز مقامی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہیں

سیکیورٹی فورسز باجوڑ، مہمند اور خیبر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 10 اپریل 2023 14:46

باجوڑ، مہمند اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز مقامی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہیں
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2023ء) سیکیورٹی فورسز باجوڑ، مہمند اور خیبر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ تینوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی ہیلتھ یونٹس، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور ڈسپنسریوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ان اضلاع میں اب تک 50 سے زائد کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی صحت کے یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں پہلے سے قائم صحت کے مراکز کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

مزید برآں، فرنٹیئر کور نارتھ نے ان دور افتادہ علاقوں میں 100 سے زائد مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے، جس سے ہزاروں مریضوں کو مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کر کے مستفید کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ ان علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام سیکیورٹی فورسز کی فراہم کردہ خدمات سے خوش ہیں، انہوں نے علاقے میں صحت کے مراکز کی تعمیر پر ایف سی نارتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی کے بعد اب لوگ طویل سفر کیے بغیر مناسب طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ فرنٹیئر کور نارتھ کی کمیونٹی کی خدمت کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی لگن کی ایک بہترین مثال ہے۔
باجوڑ، مہمند اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز مقامی لوگوں کو صحت کی بنیادی ..

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں