مہمند ، مطالبات پورے نہ کیے جانے پر اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کو تالے لگادیے

منگل 7 مئی 2024 14:06

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پولیس نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کو تالے لگادیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مہمند پولیس نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد واضح پولیس سروس اسٹرکچر نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

5 سال گزرنے کے بعد بھی ریگولرپولیس کی مراعات اور سروس اسٹرکچر نہیں ملا، ضلع مہمند کے ڈی پی او آفس اور تمام تھانہ جات مطالبات پورے ہونے تک بند رہیں گے۔ڈی پی او دفاتر اور تھانہ جات بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہ ہے ، ضلع بھر کے حساس مقامات اور سرکاری دفاتر میں سیکیورٹی خطرات کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں