اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے دوران کارکنان پر سیکیورٹی فورسز کا بد ترین تشدد ،گرفتاریاں ظلم و بربریت ہے، ملک نوید احمد

پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ،قائد کی رہائی،عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے پر امن احتجاج جاری رہے گا، صدر پی ٹی آئی مہمند

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:16

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) پی ٹی آئی مہمند کے صدر ملک نوید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے دوران کارکنان پر سیکیورٹی فورسز کا بد ترین تشدد اور گرفتاریاں ظلم اور بربریت ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے اپنے قائد کی رہائی،عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے پر امن احتجاج جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور میئر لوئر سب ڈویژن ملک نوید احمد،قاری رحیم شاہ،اسلام صافی،ملک جہانزیب ، محترم خان ، جاوید خان سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کے دوران کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے پر امن احتجاج کے دوران اسلام جاتے اور آنے ہوئے راستے میں جگہ جگہ سیکیورٹی فورسز نے ناکے لگائے تھے اور ہمارے کارکنان کو چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انکو گرفتار کرکے ان کے خلاف من گھڑت دفعات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان نے اسلام اباد میں پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے جا کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں اور احتجاجی مظاہرین پر امن احتجاج کے ذریعے اپنے مطالبات کیلئے جمع ہوگئے تھے لیکن وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے،ٹائر پنکچر کئے اور ہمیں شدید زد و کوب کیا۔ ملک نوید احمد کا کہنا تھا کہ فورسز نے میری گاڑی روکی اور جب میں نے اپنا تعارف کیا تو مجھے کہا گیا کہ اپ ناظم تھے اب اپ ناظم نہیں رہے۔

انکا کہنا تھا ہمارے قائد کے خلاف من گھڑت اور جعلی کیسز بنائے گئے ہیں جن میں آج تک ایک بھی کرپشن یا کوئی اور کیس عدالت میں ثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کی رہائی ،عدلیہ کی ازادی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے زیادہ تعداد میں ہمارے کارکنان احتجاج میں شرکت کریں گے۔قاری رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ احتجاج کے دوران ہمارے گیارہ افراد مختلف تھانوں میں قید ہیں جن کیلئے انصاف لائرز فورم تمام تر قانونی کاروائی کر رہی ہے اور جلد ہی انکو رہا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں پی ٹی ائی کارکنان اپنے قائد کی رہائی اور حقیقی ازادی کی جد وجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں