مہمند ،سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیاں دو مخصوص تحصیلوں میں محدود ہوچکیں جوتشویشناک بات ہے، مقصود علی خان اتمان خیل

ہفتہ 19 اکتوبر 2024 20:51

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2024ء) تحصیل امبار کے ممتاز سماجی کارکن مقصود علی خان اتمان خیل نے کہاہے کہ ایک طرف ضلع مہمند میں سپورٹس سرگرمیاں کم ہوئی ہے اور دوسری جانب مکمل ایک تحصیل کی 85ہزار آبادی یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہمند میں سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیاں دو مخصوص تحصیلوں تک محدود ہوچکی ہیںجو تشویشناک بات ہے۔

مقصود علی خان اتمانخیل نے کہا ہے کہ جس طرح تحصیل امبار کو دیگر بنیادی ضروریات اور ترقیاتی کاموں سے محروم رکھاگیا ہے اسی طرح سپورٹس سرگرمیوں کے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس دور رکھا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقامی انتظامیہ، سیکیورٹی ادارے اور دیگر ذمہ دار ادارے اور شخصیات کو امبار تحصیل کے جغرافیائی اہمیت کو مدِنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں اور امبار اتمانخیل کے نوجوانوں کے صلاحیتوں کو اجاگر کرانے میں کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور سپورٹس سرگرمیاں دو مخصوص تحصیلوں کو محدود نہ رہے جن پر سارے ضلع کے نوجوانان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

مقصود علی اتمانخیل نے مطالبہ کیا۔ کہ امبار کے پرفضا اور شاندار ماحول میں سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کی جائے جس میں امبار اور دویزء علاقوں کے طلبا اور نوجوانان کھیل کود میں مصروف رہی. انہوں نے مزید کہاکہ امبار سے ہر ماہ اربوں روپے کی معدنیات نکالی جاتی ہے مگر امبار کے عوام اور نوجوان نسل کی پسماندگی اور محرومی کا کسی کو فکر نہیں،ایسا نہ ہو کہ طلبا اور نوجوانان امبار احتجاج پر مجبور ہوسکیں اور معدنیات لے جانے والے گاڑیوں کو احتجاجا روک لیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں