مہمند ایجنسی ، میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ، فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن

بدھ 22 فروری 2017 20:09

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالئی دویزئی میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک مقامی شخص جاں بحق ہوگیا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی میں بدھ کے روز علاقہ دویزئی کنڑہ علی شیر کلے میں کچہ راستے میں نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے زد میں آکر بہادر ولد شاہجہان نامی مقامی شخص موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز اہلکار علاقے میں پہنچ گئی۔ اور ارد گرد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔علاوہ ازیں مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ آنے اور جانے والے راستوں کے علاوہ سرکاری دفاتر اور املاک کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں