مہمند ایجنسی،جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ پروگرام کو بھر بور طریقے سے منا نے کی تیاریاں مکمل

پیر 27 فروری 2017 22:43

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ پروگرام کو بھر بور طریقے سے منا نے کی تیاریاں مکمل۔ جے یو آئی مہمند ایجنسی کے کا بینہ کا ایک اہم اجلاس ایجنسی بھرکی تما تحصیلوں کی امراء اور جنرل سیکر ٹریز کی شر کت ۔تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز مہمند ایجنسی جمعیت علماء اسلام مہمند ایجنسی کا ایک اہم اجلاس جامعة العلوم اسلامیہ غلنئی میں زیر صدارت آمیر مولانا محمد عارف حقانی منقعد ہوا ۔

جس میں جمعیت کے صد سالہ پروگرام کو بھر بور طریقے سے منا نے اور کا میاب بنا نے کے لیے مختلف امور پر بحث ہوا اور مختلف عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ۔اجلاس میںایجنسی بھر کے تمام تحصیلوں سے امراء ،اور جنرل سیکر ٹری نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی مہمند ایجنسی کے امیر مولانا عارف حقانی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار صافی اور سینئر نائب امیر مولانا سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں جے یو آئی کے زیر اہتمام زاخیل میں منعقد ہونے والا جمعیت کے صد سالہ عالمی اجتماع کو احسن طریقے سے منا نے اور اس کو کا میاب بنا نے کے لیے کارکنان اور نظریاتی لوگ بھر تیاریاں کرلے ۔

تا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ لو گوں کی شرکت یقینی بنائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا ملک و قوم اور اسلامی قوانین کی تحفظ کا واضح پیغام اور جمہوری نظام کے لئے جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ موجودہ اسلامی دنیا سمیت ملکی امن و امان اور دیگر مسائل کی حل کے لئے اس اجتماع میں تجاویز مرتب کی جائیگی ۔اجلاس میں ایجنسی بھر کی تمام تحصیلوں میں تقریبات ،جلسے اورکار نر میٹنگز منعقد کر نے پر زور دیا گیا ۔

جس کے لیے باقاعدہ شیڈول بھی جا ری کیا گیا ۔جبکہ کار کنوں کو متحرک کر نے اور پارٹی منشور اور حالات حاضرہ کے مطابق پارٹی پالیسی گھر گھر اور فرد فرد تک پہنچانے کے لیے بھی عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی پختونوں اور قبائلی کے خلاف امتیازی سلوک اور پنجاب کے شہروں میں انہیں بے جا تنگ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کو لسانی اور نسلی رنگ نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں