پنجاب کے 21 میں سے 17 اور سندھ کے 11 میں سے 6 اضلاع میں کپاس کی آمدمیں کمی

منگل 18 دسمبر 2018 13:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 17اضلاع جن میں ملتان، لودھراں، خانیوال، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، بھکر، سرگودھا اوربہاولپورکے اضلاع میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 2.68سے لے کر100فیصد تک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ضلع قصور کے پیداواری اعدادوشمار موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے 11میں سے 6 اضلاع میں حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، جام شورو اور بدین کے اضلاع میں کپاس کی پیدوار میں 1.35 فیصدسے لے کر75.60 فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔ بلوچستان میں کپاس کی پیدوارمیں مجموعی طورپر2.13فیصدکمی ریکارڈکی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں