کاشتکار وں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 18:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکار وں کوسویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ماہرین زراعت نے بتایاکہ سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے سبزی اور دال کے طوربھی استعمال کیاجاسکتاہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیلدار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے۔انہوںنے بتایاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی صورت میں شاندار فصل کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں