کاشتکاروں کو نیاز بو کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 18:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیاز بو کی کاشت فوری طورپرشروع کردیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ کاشت سے پہلے 10سے 15ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر 3سے 4 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح باریک کر لیا جائے تاکہ بہتر فصل حاصل کی جاسکے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ اگر کاشتکار نیاز بو کی فصل کو 2سے 3فٹ کے فاصلہ پر لائنوں کی صورت میں کاشت کریں اور فصل کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد جبکہ بعد ازاں 15,15روز کے وقفہ سے آبپاشی کریں تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں