دھنداورخراب موسم سے ریل گاڑیاںکئی کئی گھنٹے تاخیرکاشکار

بدھ 23 جنوری 2019 20:05

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) دھند اورخراب موسم نے مسافروں ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات کودرہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔اپ اورڈائون سائید سے ا ٓنے والی ٹرینوں کو گھنٹوں تاخیرکاسامناکرنا پڑرہاہے جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیزواقارب کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزتاخیرسے ملتان پہنچنے والی مسافرٹرینوں میں کراچی سے لاہورجانے والی کراچی ایکسپریس9گھنٹی'کراچی سے راولپنڈی جانے والی پا کستان ایکسپریس7گھنٹی'کراچی سے لاہورجانیوالی شاہ حسین7گھنٹی'کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام5گھنٹی30منٹ لاہورسے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس6گھنٹی30منٹ'لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس6گھنٹی'کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار7گھنٹی'کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس3گھنٹی30منٹ'پشاورسے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 2گھنٹی30منٹ'کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر2گھنٹی10منٹ کی تاخیر سے ملتان کینٹ اسٹیشن پرپہنچیں۔

جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیزواقارب کو شدیدپریشانی کا سامنارہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں