کاشتکار 31 مئی تک کپاس کی کاشت ہر صورت مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

جمعہ 24 مئی 2019 13:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مئی تک کپاس کی کاشت ہر صورت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ صرف منظور شدہ اور تصدیق شدہ اقسام کا تندرست، خالص بیج ہی استعمال کریں اور بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش و کرم کش زہریں ضرور لگائیں۔محکمہ زراعت کے مطابق فی ایکڑ پودوں کی تعداد 35 ہزار رکھیں جبکہ چھدرائی کا عمل بوائی سے 20 سے 25 دن کے دوران مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا تدارک کرتے رہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں