فصلوں کی بیمہ سکیم کا دائرہ کار18اضلاع تک بڑھادیاگیا ہے ، وزیرزراعت پنجاب

ہفتہ 25 مئی 2019 15:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے فصل کی بیمہ سکیم کا دائرہ کار 18 اضلاع تک بڑھا دیا ہے اور کاشتکاروں کو خریف میں دھان اور کپاس کی فصل پر بیمہ کی سہولت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے محکمہ زراعت پنجاب اور عسکری جنرل انشورنس کے مابین مفاہمت کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرزراعت نے مزیدکہاکہ فصل بیمہ سکیم سے کاشتکاروں کو قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان سے مالی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو آفات سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں