محکمہ آبپاشی نے ملتان زون میںز 86نہروں کی بھل صفائی مکمل کرلی

بدھ 19 فروری 2020 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) محکمہ آبپاشی ملتان زون نے 86نہروں کی بھل صفائی کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 55ششماہی نہروں کی بھل صفائی یکم مارچ2020ء سے شروع کی جائے گی۔ایکسین آپریشن اریگیشن ملتان چوہدری محمد زاہد نے اے پی پی کو بتایا کہ سالانہ نہروں میں بھل صفائی کے بعد پانی چھوڑ دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 657میل سالانہ نہروں کی بھل صفائی کی گئی ہے جبکہ ایک کروڑ50لاکھ کیوبک فٹ مٹی کو نہروں سے اٹھایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 55ششماہی نہروں کی بھل صفائی یکم مارچ سے شروع ہوگی جوکہ 31مارچ تک مکمل کرلی جائے گی۔ ان ششماہی نہروں میں یکم اپریل سے ان نہروں میں پانی چھوڑ دیا جائے گا۔ محمد زاہد نے کہاکہ نہروں کی بھل صفائی کا ٹھیکہ سرکاری ٹھیکیداروں کو دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں