ْملتان ڈویژن میں گندم کی خریداری کیلئے 48 مراکز قائم ، ہرسنٹر پر باردانہ فراہم کیاجائے گا

ہفتہ 4 اپریل 2020 15:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ گندم خریداری مہم کے عملی اقدامات کرنے بارے متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ریونیو سٹاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین کو آن ڈیوٹی بلانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسان کی محنت سے آگاہ ہے اورگندم کا دانہ دانہ خریدے گی۔

گندم کٹائی مہم میں کورونا وبا سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد نے بتایا کہ ڈویژن میں 48گندم کی خریداری کیلئے 48 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہر سنٹر پر فی کاشتکار 500 باردانہ فراہم کیا جائے گا۔ جس میں حسب ضرورت فی کاشتکار اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ملتان ڈویژن میں گندم خریداری کا 6 لاکھ 84 ہزار 5سو سترہ میٹرک ٹن ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے جس میں ملتان کا 1لاکھ 84 ہزار8 سو 14 ،وہاڑی 1لاکھ 47 ہزار4سو13 ،لودھراں 62ہزار 7 سو اٹھارہ،خانیوال 2 لاکھ 84 ہزار 5 سو 72 میٹرک ٹن فکس کیا گیا ہے۔

گندم خریداری مہم میں گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔گندم کی قیمت 1400 روپے فی من جبکہ 9 روپے فی 100 کلو گرام ڈیلوری فیس ادا کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں