ملتان، سبزی منڈی وفروٹ منڈی میں شہریوں کی حفاظت کیلئے سہولیات کی فراہمی

ہفتہ 4 اپریل 2020 15:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) کوروناوائرس سے بچائوکے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پراقدامات جاری ہیں۔گزشتہ روزسبزی منڈی وفروٹ منڈی میں ڈس انفکشن ٹنل نصب کر دیا گیاہے۔یہ ٹنل سبزی و فروٹ منڈی آنے والے شہریوں،دکانداروں اورآڑھتیوں کے لیے نصب کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے اس سلسلے میں بتایا کہ ٹنل سے گزرنے سے تمام جراثیم کا صفایا ہو جاتا ہے۔

عابدہ فرید نے بتایا کہ سبزی منڈی میں مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈی کو لاک ڈائون سے استثنیٰ حاصل ہے تاکہ عوام کے لیے سبزی اور فروٹ کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری نے بتایا کہ لاری اڈے میں بھی ہینڈ واش کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے،ہینڈ واش کی یہ سہولت بسوں کے عملے اور عام شہریوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کو صابن یا سینی ٹائزر سے صاف رکھنا کورونا وائرس سے بچائوکا موثر ذریعہ ہے۔کامران بخاری نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ میں تین بار کلورین ملے پانی کا سپرے بھی کیا جا چکا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں