کاشتکاروں کو ڈرپ و سپرنکلر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے سبسڈی کی فراہمی جاری

بدھ 5 اگست 2020 23:26

ملتان ۔05 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے مطابق کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو۔ ڈرپ نظام آبپاشی کے تحت تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔ روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے مزیدبتایاکہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40 فیصد کاشتکار ادا کرے گا۔ڈرپ آبپاشی میں کھاد اور دیگر زرعی مداخلات برابر مقدار میں پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتے ہیں اس لیے پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔کاشتکاراس نظام کی تنصیب کیلئے درخواست فارم متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت/ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت/اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت(اصلاح آبپاشی)کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا یہ درخواست فار مwww.ofwm.agripunjab.gov.pkن سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں