محکمہ زراعت نے گندم کی بوائی کا شیڈول جاری کردیا

کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر تا30 نومبر تک ہے،اس کے بعد پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم نومبر تا30 نومبر تک ہے۔ 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50 کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے۔ آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام اکبر19،غازی19،بھکر سٹار،فخر بھکر، اناج2017،زنکول2016 ،گولڈ2016،جوہر2016، بورلاگ2016 ، اجالا2016 ، آس 2011 کا شت کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوؤں یا مستند ڈیلروں سے ان اقسام کا بیج حاصل کیاجاسکتا ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج گریڈ کرائیں اور بیج کو بوائی سے قبل تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب 2 گرام فی کلو گرام بیج زہر لگائیں۔ آبپاش علاقوں کی کمزور زمینوں میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ، اوسط درجہ کی زمینوں میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑجبکہ زرخیز زمینوں میں سوا بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں