پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی عالمی یوم کپاس بھرپور طریقے سے منائے گی،نائب صدر ڈاکٹر محمد علی تالپور

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:06

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی عالمی یوم کپاس بھرپور طریقے سے منائے گی،نائب صدر ڈاکٹر محمد علی تالپور
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے نائب صدرڈاکٹر محمد علی تالپورکی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں  کمیٹی کے ماتحت کاٹن کے ریسرچ اداروں میں کپاس کے عالمی دن کو منانے کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد علی تالپورنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پی سی سی سی گزشتہ برس کی طرح امسال بھی 7اکتوبر کو بھرپور طریقے سے کپاس کا عالمی یوم منائے گی۔

اس حوالے سے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ سی سی آر آئی ملتان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی طرف سے7اکتوبر کو کپا س کا عالمی دن بڑے جوش وخروش طریقے سے منائے گی  اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں