محکمہ زراعت پنجاب نے  آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت کا شیڈول جاری کردیا

منگل 26 اکتوبر 2021 17:49

ملتان ۔26اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) :محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب کے آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت یکم نومبر سے شروع ہوگی، کاشتکار بروقت بہتر زمین کی تیاری شروع کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق وریال زمینوں میں دو یا تین دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں۔ اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور فصل کو غذائی اجزا قابل حصول حالت میں مل جاتے ہیں۔

ہلکی زمین میں آخری تیاری کے لیے ایک بار ہل اور سہاگہ دینا کافی ہوتا ہے جبکہ بھاری میرا زمین میں دوبار ہل او رسہاگہ دیں۔ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کے لیے داب کا طریقہ اپنائیں۔ 30نومبر تک بوائی کیلئے شرح بیج -40 50 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔ بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کے بیج سے پاک، صاف ستھرا اور صحت مند بیج کا ہی انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

بیج کےا گاو کی شرح 85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔

کاشت سے پہلے بیج کو محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ سے پھپھوندی کش زہر ضرورلگائیں تاکہ فصل بیماری سے محفوظ رہے۔آبپاش علاقوں کے کاشتکار بھکر20،اکبر19،غازی19،بھکر سٹار، اناج17، زنکول16، دلکش21،سبحانی21،ایم ایچ21،بورلاگ16،اجالا16،جوہر16،گولڈ16،ملت 16، آس11، فخربھکر اور فیصل آباد2008کے بیج کا انتظام کریں۔ گندم کی ترقی دادہ اقسام کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپووں اور ڈیلروں سے وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ کاشتکاران اقسام کا گھریلو پیمانے پر تیار کردہ بیج کوگریڈ کروانے اورزہر لگانے کے بعد کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments