پاکستان بھرمیں345فیکٹریوں میں جیننگ کا کام جاری

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:17

پاکستان بھرمیں345فیکٹریوں میں جیننگ کا کام جاری
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے مطابق یکم دسمبر2021 تک پنجاب اورسندھ کی345جیننگ فیکٹریوں میں جیننگ کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھرمیں تقریباََ1300جیننگ فیکٹریاں ہیں جن میں سے پنجاب کی183اورسندھ کی 162جیننگ فیکٹریوںمیں جیننگ کا کام جاری ہے۔جبکہ گزشتہ سال(2020) کے اسی عرصہ کے دوران پنجاب کی 302اور سندھ کی 147جننگ فیکٹریوں میں کام ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں