ملک جس معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے ان حالات میں ہمیں اپنے ذاتی کاروباری نفع و نقصان سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی ہے، ملک سہیل طلعت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 مئی 2022 10:52

ملک جس معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے ان حالات میں ہمیں اپنے ذاتی کاروباری نفع و نقصان سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی ہے، ملک سہیل طلعت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2022ء) کوارڈینیٹر وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی)چیئرمین پاکستان پروگریسوجنرز گروپ (پی سی جی اے) ملک سہیل طلعت نے پرتعیش مصنوعات کی در آمد پر پابندی سولر ٹیکنالوجی درآمد پر سابق حکومت کے لگائے گئے 17فیصدٹیکس کے خاتمہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ملک جس معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے ان حالات میں ہمیں اپنے ذاتی کاروباری نفع و نقصان سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دینی ہے۔

پاکستان کو اس وقت اپنے زرہ مبادلہ کے ذخائر لگژری اشیاء پر خرچ نہیں کرنے چاہئیں۔ قومیں اپنے روشن مستقبل کی خاطر اپنے آج کی پرواہ نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اس معاشی بحران سے نکال کر بین الاقوامی طاقتوں کی اجارہ داری سے چھٹکارا حاصل کرنا قومی غیرت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی خودمختاری کے لیے مشکل فیصلے بھی ناگزیر ہیں ہمیں مل جل کر ملکی معاشی بحالی اور ترقی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے سولر ٹیکنالوجی پر ٹیکسز ریلیف سے انرجی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ کاٹن پیداوار میں اضافہ کے لیے جلد سے جلد کاٹن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور کمرشل بنکوں کو صنعتوں کو سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے قرضہ جات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے لیے فنڈز کی دستیابی اور قرضہ جات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں