جانوروں کی گلٹی دار جلدی بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی،ڈاکٹر جمشید اختر

ہفتہ 28 مئی 2022 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) جانوروں کی گلٹی دار جلدی بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی اور جانوروں کا دودھ و گوشت انسانی استعمال کیلئے موزوں رہتا ہے۔جانوروں میں گلٹی دارجلدی بیماری مکھی مچھر اور چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرجمشید اختر نے جلالپور پیر والہ میں گلٹی دار جِلدی بیماری بارے آگاہی مہم کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گاوں گاوں جا کر مویشی پال حضرات کو گلٹی دار جِلدی بیماری سے بچاوکی حفاظتی تدابیر بتا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات اپنے باڑوں اور فارم پر مکھی مچھر اور چیچڑ مار سپرے کروائیں مویشیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں۔جانوروں میں مذکورہ علامات کی صورت میں متاثرہ جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھیں اور فارم یا باڑے پر غیر متعلقہ آمدورفت کو ختم کردیں تاکہ دیگر باڑوں تک بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں