کپاس کی پیداوار دوکروڑ گانٹھ تک بڑھانے کیلئے 16نکاتی پروگرام پر عمل کیاجائے،محمد اکرم

منگل 16 جنوری 2018 16:18

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)کپاس ہماری معیشت کی مضبوطی اور کسان کی خوشحالی کیلئے جسم میں خون کی مانند ہے صرف اسی ایک سیکٹر پر توجہ دیکر بھاری آمدن حاصل کی جاسکتی ہے،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے چیئرمین محمد اکرم نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پی سی جی اے نے کپاس کاشت بارے 16نکاتی پروگرام بنا کر تمام متعلقہ سیکٹرز کوبھیجا ہے اگراس پروگرام پر عمل کیا جائے تو ایک اندازے کے مطابق ہم ہر سال 400سے 500ارب روپے اس سے حاصل کرسکیں گے،چیئرمین پی سی جی اے نے کہاکہ محکمہ زراعت کے اہلکاروں اور افسران کوپابند کیا جائے کہ وہ فیلڈ میں جاکر کام کریں اور ان کواپنے اپنے علاقوں میں پیداوار میں اضافہ کے اہداف دیئے جائیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں