زرعی شعبہ کے تحت مقر رہ اہداف حاصل کیے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں، سیکرٹری زراعت

منگل 16 جنوری 2018 19:02

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر کسا نوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متعدد تاریخی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ محکمہ کے افسران اِن زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے اہداف کا مقررہ مدت میں حصول یقینی بنائیں۔ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کسان کی خدمت ہے ۔

زرعی شعبہ کے تحت مقرر کیے گئے اہداف حاصل کیے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں۔ کسان دوست منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہماری ذمہ داری اوراولین ترجیح ہے جن کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان کو عصر حاضر کے تقاضوںکے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جارہا ہے اورمعیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی فیلڈ سٹاف کسانوں کی ہر ممکن رہنمائی کرے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،کسانوں کو محکمہ زراعت کے منصوبوں بار ے بروقت اور مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ ان منصوبوں کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کار وشن مستقبل ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،کسان کی ترقی دراصل ہماری ترقی ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں