کپاس کی پیداوارکے حتمی اعدادوشمار جاری ،ایک کروڑ 27لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد

بدھ 18 اپریل 2018 19:59

کپاس کی پیداوارکے حتمی اعدادوشمار جاری ،ایک کروڑ 27لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس کی آمد
ملتان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15اپریل تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں1کروڑ15لاکھ 79ہزار181گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ سال 15 اپریل2017میں سی عرصہ میں 1کروڑ7لاکھ27ہزار182گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں8لاکھ 51ہزار999گانٹھ کپاس فیکٹریوں میںزائد آئی ہے۔

جس سے اس سال اضافے کی شرح 7.94فیصدریکارہوئی ہے۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 73لاکھ 25ہزار758گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 3لاکھ85ہزار687گانٹھ ز ائدجبکہ پنجاب میں اضافے کی شرح 5.56فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 42لاکھ 53ہزار 423گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جو گذشتہ سال کی اسی مدت میںفیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 4 لاکھ 66ہزار312گانٹھ کپاس زائدجبکہ صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 12.31فیصد رہی ہے 15 اپریل تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1کروڑ15لاکھ74ہزار591گانٹھ روئی تیار کی گئی۔

اورمزیدگانٹھیں تیارکرنے کاعمل جاری ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2017-18میںروئی کی خریداری نہیں کی ہے۔ضلع ملتان میں15 اپریل2018تک2لاکھ83 ہزار712گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں1لاکھ73ہزار023گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 7لاکھ9ہزار 743گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں3 لاکھ78ہزار 943گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں4لاکھ 37ہزار900گانٹھ کپاس،ضلع راجن پور میں 4لاکھ 48ہزار597گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ94 ہزار142گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں5لاکھ 96ہزار382گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ75ہزار857گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 2لاکھ6ہزار 265گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان10لاکھ72ہز ار790گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 10لاکھ27ہزار263گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگرمیں 10لاکھ28ہزار 425گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 13لاکھ 83ہزار 017 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں2لاکھ21ہزار367 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ48 ہزار299گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ75ہزار311گانٹھ کپاس،ضلع خیر پور میں 3لاکھ37 ہزار518 گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں 6لاکھ16ہزار765گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 1لاکھ30ہزار110گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآبادمیں 2 لاکھ 52ہزار 389گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر میں غیر فروخت شدہ سٹاک 3لاکھ69ہزار869گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں