ملتان، بہائو الدین زکریایونیورسٹی کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا آغاز

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) فیکلٹی آف فارمیسی بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا آغاز سپورٹس گرائونڈ میں کیاگیاجس کا افتتاح کوآرڈینیٹر فارم ڈی و چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیرنے کیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہاکہ بہتر جسمانی اور ذہنی نشوونما کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر چیئرمین شعبہ فارماسیوٹکس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے مشعل روشن کی اور کیک بھی کاٹا گیا، بعد ازاں بچو ں کے درمیان سجاوٹ کا مقابلہ ہوا اور کلاس کی طرف سے اپنے اپنے عنوان پر تھیم پیش کیاگیا جس میں فورتھ اور فائنل پراف نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ، ی سپورٹس فیسٹیول 14 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، بیڈ منٹن اور انڈور گیمز کروائی جائیں گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں