زکریایونیورسٹی کی ٹیم نے انٹر کالجیٹ گرلز لان ٹینس چمپیئن شپ کاسیمی فائنل جیت لیا

منگل 15 جنوری 2019 23:45

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز لان ٹینس چمپیئن شپ مریم ہال میں منعقد ہوئی․ جس میں بہا ء الدین زکریایونیورسٹی ، سنٹرل کالج ملتان ، جی سی خانیوال ، جی سی بورے وا لا ، جی سی شاہ رکن عالم کالج ملتان ، جی سی ممتاز آبا د ملتان ، جی سی چونگی نمبر ۴۱ ملتان سمیت سات ٹیموں نے شرکت کی․پہلا میچ جی سی چونگی نمبر ۴۱ بمقابلہ جی سی شاہ رکن ملتان ہوا․ جس میںجی سی شاہ رکن ملتان نے جیت لیا․ دوسرا جی سی خانیوال بمقابلہ جی سی ممتاز آباد ملتان کے درمیان ہوا جس میں جی سی ممتاز آباد ملتان نے جیت حاصل کی․ تیسرا میچ سنٹرل کالج ملتان بمقابلہ جی سی بورے والا کے درمیان ہوا جس میں سنٹرل کالج ملتان نے کامیابی حاصل کی․ چوتھا میچ جو کہ پہلا سیمی فائنل تھا اس میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی نے شاہ رکن عالم ملتان کو شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سنٹرل کالج ملتان کی ٹیم نے جی سی ممتاز آباد ملتان کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا․فائنل مقابلے ۶۱ جنوری کو منعقد ہوگا․ مریم ہال میں اس مقابلے کے چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عمران شریف تھے اور ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فی میل ونگ عابدہ خان تھیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں