زکریایونیورسٹی ملتان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ میچ کاانعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 20:08

ملتان۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجیرنگ اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، لینگوئجز و آرٹس کے درمیان آٹھ اوورز پر مشتمل خواتین اساتذہ کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا فیکلٹی آف سوشل سائنسز لینگوئجز و آرٹس ٹیم کی کپتان شعبہ ایجوکیشن کی ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار تھیں جبکہ مدمقابل ٹیم کی کپتان شعبہ فارمیسی کی ڈاکٹرحنا رضا تھیں فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجیرنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے 90 رنز بنائے جبکہ دوسری ٹیم نے 88 رنز بنائے اس طرح فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجیرنگ کی ٹیم انتہائی سخت مقابلہ کے بعد دو رنز سے کرکٹ میچ جیت گئیمیچ کا فیصلہ آخری اوورکی آخری بال پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں