ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے نوجوان اپنی ہنر مندی بڑھا کر بہتر روزگار کے مواقع پید اکرسکتے ہیں، وائس چانسلر

بدھ 23 جنوری 2019 23:14

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ای روزگار پروگرام پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے اشتراک سے فیسٹیول کا افتتاح بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس فیسٹیول کا مقصد جنوبی پنجاب میں بزنس اور سٹاراپ کلچر کو فروغ دینا ہے کیونکہ آج دنیا کی تجارتی ضرورتیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے نوجوان اپنی ہنر مندی بڑھا کر بہتر روزگار کے مواقع پید اکرسکتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں اسی حوالے سے مختلف آئیڈیاز، ایجوکیشن اور مصنوعات کے ساٹھ سے زیادہ سٹالز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ فیسٹیول دو دن جاری رہے گا اس کی اختتامی تقریب سے آج وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر آر او ڈاکٹر ریحان احمد شیخ،پروفیسر ڈاکٹر عزیر احمداور سابقہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مریم مجوکہ ،اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں