بی زیڈیومیں ’’ مولانا ظفر علی خان لائبریری‘‘ کا افتتاح

منگل 15 اکتوبر 2019 23:20

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیزبہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں’’ مولانا ظفر علی خان لائبریری‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈیجیٹل لائبریری اور سمعی و بصری وسائل کے ساتھ طالب علموں کے ذ ہنی افق کو کشادہ کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے پروگراموں کا تاثر بڑھانے کے لیے اور طالب علموں کے حقیقی مسائل کی نشاندھی کرنے کے لیے یہ شعبہ اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وائس چانسلر نے شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز میں نئی جدید مولانا ظفر علی خان لائبریری کا افتتاح کیا جس میں طلباء طالبات کو ہر ممکن سہولیات شعبہ نے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں