ایچ ای سی زرعی یونیورسٹی کی ترقی و بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، ڈاکٹرا شتیاق رجوانہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:13

ملتان ۔17 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) چیئر مین نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکری ڈی ٹیشن کونسل ہائیر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور ایم ڈی کوالٹی ایشورنس ایجنسی ایچ ای سی ڈاکٹر نادیہ طاہر پر مشتمل دو رکنی وفد نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد زرعی جامعہ کے مختلف شعبہ زراعت جن میں شعبہ ایگرانومی ، اینٹو مالوجی ، سوائل سائنسز اور پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس شامل تھے کا ایکری ڈی ٹیشن رویووزٹ کرنا تھا ۔

زرعی یونیورسٹی آمد پر ایچ ای سی کی ٹیم نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور چیئر مین سے ملاقات کی ۔ ایچ ای سی کی ٹیم نے زرعی جامعہ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں ، شعبوں کے فیکلٹی کی پروفائل ، ریسرچ ورک اور زرعی جامعہ کے فارمز پر کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئر مین NAEACپروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ جامعہ کی ترقی و بہتری کیلئے ہائیر ایجو کیشن کمیشن ہر ممکن مدد پہلے بھی دے رہی ہے اور مستقبل میں بھی دیتی رہے گی ۔

ایچ ای سی کی ٹیم نے جامعہ میں بنائے گئے جدید ہائیڈروپانک یونٹ، گرین ہائوس اور جدید تحقیقاتی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیااور زرعی جامعہ میںجاری نصابی و تحقیقاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے جس کی آبادی کی اکثریت شعبہ زراعت سے منسلک ہے اس لیے ملک کی ترقی کیلئے شعبہ زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ زراعت میں اگر جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل اور کسانوں و کاشتکاروں کی تربیت کی جائے تو زراعت سے بے پناہ زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی ہیں جبکہ وہ چیئر مین نائیک ایچ ای سی اسلام آباد کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں جو کہ زرعی جامعہ کیلئے باعث فخر ہے ۔ بطور چیئر مین نائیک ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے نائیک کی افادیت اور کارکردگی میں بہتری کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں جن میں ایگری گریجو ایٹس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو بہتر کیا گیا ہے ۔ نائیک کی کی جانے والی سرگرمیوں کو سٹیک ہولڈرز تک پہنچانے کیلئے ای نیوز لیٹر بھی شروع کروایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں