یونیورسٹیاں مثالی کردار تشکیل کرنے کا مرکز ہیں، وائس چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی

منگل 12 نومبر 2019 22:56

ملتان ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ ایچ ای سی کے زیراہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ایک طرح سے تھنک ٹینک بھی ہیں اور مثالی کردار تشکیل کرنے کا مرکز بھی ہیں․ یہی معاشرہ کے لیے مثالی حل تجویز کرسکتی ہیں․اور ان کرداروں کو سامنے لاسکتی ہیں جن کی دیانت ، محنت اور زہانت پر لوگ اعتماد کریں․ ․ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اب آئی ٹی کی شفافیت نے بہت سے کام چور اور بددیانت اہلکاروں کے خلاف شواہد جمع کرنے کا موقع فراہم کردیاہی․بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اللہ انجم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک دن کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کسی ادارے کا سربراہ دیانت ، محنت اور فرض شناسی میں رول ماڈل نہیں ہوگا اس وقت تک ان شکایات کا ازالہ نہیں ہو سکے گا․ بدقسمتی سے ہم باتیں بہت اچھی کرتے ہیں مگر ٹیکس دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اپنے فرائض منصبی عبادت سمجھ کر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں․ اور نہ ہی بجلی ، گیس یا ٹیکس چوری کرنے سے باز رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر عمران جاوید ڈائریکٹر کیسپام اور دیگر یونیورسٹیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں نشتر یونیورسٹی ملتان ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان ، وویمن یونیورسٹی ملتان ، نوازشریف انجیرنگ یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف جھنگ ، گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی ، نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ممبران بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں